سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے اکیلے کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تودوں گا ، میں ان چورؤں کے ساتھ نہیں بیٹھے سکتا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم استعفے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے بعد دیئے جائیں گے ۔تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی شاہ محمود قریشی کو ووٹ ڈالنے اور نتیجہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے ، سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے ملاقات میں ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر عائد کیئے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا توہ اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جائیں گے تاہم یہ فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے ۔عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، اکیلے بھی استعفیٰ دینا پڑا تو دوں گا ۔کل رات کو سب کو سمجھ آ گئی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے ۔