ملک کے 23 ویں وزیر اعظم کے آج ہونے والے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے جبکہ پی ٹی آئی اراکین نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفے دینا شروع کر دیئے ہیں۔اجلاس شروع ہونے سے قبل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ایوان میں آمد کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ایاز صادق سے ملاقات کی اور آج کے اجلاس کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدار ت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
Apr 11, 2022 | 15:40