چین نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیاں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراثرانداز نہیں ہوں گی۔ بیجنگ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمانZhao Lijian نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی برقراررکھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ پاکستان میں تمام جماعتیں متحد رہیں گی اور اپنے مجموعی قومی استحکام اورترقی کاتحفظ کریں گے۔