کمشنر قلات کے سکواڈ میں شامل، گاڑی الٹ گئی، 6 لیویز اہلکار جاں بحق 


کوئٹہ +قلات ( بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ)کمشنر قلات کے سکواڈ میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 6 لیویز اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کمشنر قلات محفوظ رہے۔ کمشنر قلات خضدار سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ گاڑی سوراب کے قریب الٹ گئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خلجی خضدار سے کوئٹہ آرہے تھے کہ سوراب میں حاجیکہ کے مقام پر ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار یاسر احمد‘ وسیم‘ طارق اور داﺅد جاں بحق جبکہ دو اہلکار عبدالقدوس اور محمد صادق زخمی ہو گئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق 

ای پیپر دی نیشن