کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹربنک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاﺅ 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 9 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 293 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کا بھاﺅ 2656 روپے اضافے سے 186643 روپے ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 6 ڈالر کم ہوکر 2022 ڈالر فی اونس ہے۔