لندن (این این آئی) عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی2 ارب سے تجاوز کرگئی۔گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق، دنیا میں مسلمانوں کی آبادی2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔ یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔ اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ رپورٹ کے مطابق، براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔ دنیا کی آبادی میں آنے والی دہائیوں میں 32فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں70فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2025ءتک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی1.8 ارب جبکہ 2060ءتک تقریبا3 ارب ہو جائے گی۔
دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر گئی
Apr 11, 2023