پتوکی ( نامہ نگار) پھولوں کا شہر پتوکی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث ندی نالوں کوڑا کرکٹ اور کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا میونسپل کمیٹی کے عملی کی لاپرواہی اور غفلت کے سیوریج کا گندا پانی مساجد کے آگے کھڑا رہنا معمول کا حصہ بن گیا شہری مسجد میں نماز پڑھنے اور بچے سپارہ پڑھنے بھی جانے سے گریزاں میگاروڑ مسجد انوار مدینہ کے سامنے پچھلے ایک ہفتہ سے کھڑا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے محلہ بکر منڈی،شادمان کالونی،فیصل کالونی،ملخلا ٹا¶ن ہلہ روڑ،مدینہ کالونی ،دربارروڈ،عیدگاہ روڈ،پرانی پتوکی روڈ،اور کاشف چوک کھڑا سیوریج کا گندا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ میگا روڑ، جاگووالہ روڑ،چونیاں روڑ،پھاٹک روڑ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت مےں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سینٹری انسپکٹر اور ڈسپوزل انچارج سے رابط کرنے پر انکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارا ڈیزل اور پٹرول بند کیا ہے جس سے شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے ۔