شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنماءملک راشد متین ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی نہیں صر ف سوشل میڈیا پار ٹی ہے، عمران خان کا کوئی نظریہ نہیں بلکہ وہ بیرونی ایجنڈے پر آئے تھے کرسی چھن جانے پر ذہنی مریض بن گئے، (ن) کے انتخاباتی مہم جلسو ں میں عوام کی بھر پور شرکت دیکھ کرپی ٹی آئی قیادت بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی،میڈیا سے گفتگو کرتے ملک راشد متین ڈوگرنے کہاکہ مسلم (ن)کی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے اور انتھک محنت کر کے پاکستان کو پاں پر کھڑا کر کے آہستہ آہستہ معاشی بحران سے نکل رہی ہے۔ نواز شریف امید کی آخری کرن ہیں نواز شریف جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔
تحریک انصاف عوامی نہیں صر ف سوشل میڈیا پار ٹی ہے:راشد متین ڈوگر
Apr 11, 2023