آج ہمےں اخوت، برداشت، رواداری ‘ مساوات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:سید یوسف کاظمی 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وامیدوار پی پی 135 وسابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوسید یوسف کاظمی نے کہا کہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ تزکیہ نفس‘ خود احتسابی اور غمگساری کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف دیہات میں افطار ڈنرکے بعد معززین سے گفتگو کے دوران کیا سید یوسف کاظمی نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز پاکستان جو اللہ کریم نے اسی ماہ مبارک میں ہمیں عطا فر مایا، اس کی سلامتی اور ترقی کیلئے ہم تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں اخوت، برداشت، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں۔

ای پیپر دی نیشن