شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 139میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔ سستے آٹے کے حصول کیلئے لائنوں میں لگ کر مر رہے ہیں زندگی کیلئے آٹا اور آٹے کیلئے زندگی سے ہاتھ دھونا معمول بن چکا ہے عمران خان قوم کی امیدوں کا محور اور مرکز ہیں امپورٹڈ ٹولہ عمران خان کی قیادت میں کھڑی پوری قوم سے خوفزدہ ہے۔ حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے امپورٹڈ ٹولہ غشی کے عالم میں ہے کہ عمران خان نے قومی چوروں کو بے نقاب کیا ہے۔