شرقپور شریف (نامہ نگار ) اولیاءاللہ کی تعلیمات انسان کی رہنمائی کےلئے اشد ضروری ہے معاشرتی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ بزرگوں کی تعلیمات عملا سکھائی جائے جن کے مطابق قوت ہمدردی و ایثار اور مساوات کو فروغ دیاجا سکے۔ رسول اللہکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر قرآن مجید کے احکامات کو اپنا لائحہ عمل اپنائے جائے ان خیالات کا اظہار علامہ نور محمد نصرت نوشاہی نے معروف روحانی بزرگ حضرت میاں نیک محمد قادری نوشاہی ؒکی سالانہ دو روزہ محفل کی تقریبات سے خطاب کرتے کیا جس کی سرپرستی علامہ نور محمد نوشاہی ایم اے ایم او ایل گولڈ میڈلسٹ پنجاب یونیورسٹی نے کی تقریب میں ملک کے علمائے کرام متعدد ثناءخواں بارگاہ رسالت قراءحفاظ کے علاوہ ہزاروں عقیدت مند اور علامہ شفیع جوش ‘ چوہدری علی اصغر منڈا نے شرکت کی۔