سیاسی جماعتیں ملکی تعمیر وترقی کےلئے متحد ہو جائیں: منظور الحق 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سرحد سے نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے سیاسی جماعتیں پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے متحد ہو جائیںاسی میںہماری بقاءکا راز مضمر ہے سیاسی افراتفری کی وجہ سے ملکی معیشت دگرگو ہو کر رہ گئی ہے لاکھوں مزدور بیروزگار ہوچکے ہیں جبکہ بچے کھچے یونٹ بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اگر سیاسی حالات کو بہتر نہ بنایا گیا تو مسائل اور بحران شدت اختیار کرجائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انڈسٹری مالکان ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...