پی ٹی آئی سینیٹرز کا سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا ، نعرے بازی 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش 2023 کی منظوری کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایوان میں موجود رہے۔ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅکر لیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے رہے اور ایوان میں ہنگامہ برپا رہا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ وفاقی وزیر قانون کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز نے عدلیہ پر حملہ نامنظور، الیکشن کراﺅ ملک بچاﺅ اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے، سپیکر انہیں خاموش کرواتے رہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے قریب حکومتی نشستوں پر براجمان تھے،1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی شریک ہوئے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
۔۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...