شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین کی خالق جماعت ہے اور آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے کو ترجیح دیتی ہے سابق وزیراعظم ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا جس سے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میسر آئی جشن دستور پاکستان مناکر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد کو جس طرح خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے یہ ان کی پاکستان اور عوام کیساتھ محبت اور عقیدت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا وسیم رضا ڈوگر نے کہا کہ انتخابات سیاستدانوں کی آکسیجن ہوتے ہیں کسی صورت انتخابات سے نہیں بھاگ رہے۔