شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث رمضان المبارک مقدس مہینے میں رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے کھلے عام سڑکوں کے کنارے پر فاسٹ فوڈ برگر شوارما ،ملک شیک ،پان شاپ ،جوس کارنر ،ریسٹورنٹ آلو چنے کی دکانیں کھلی ہے جہاں لوگ سر عام روزہ خوری کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کوئی کریک ڈاﺅن نہیں کیا جس پر شہر کے مذہبی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی پر شدید احتجا ج کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جان بوجھ کر رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوںکیخلاف کاروائی نہیں کر رہی ۔ شہریوں اور علما ءنے کہا ہے کہ اگر رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہوا تو شیخوپورہ میں احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا جائے گا ۔
شیخوپورہ: انتظامیہ کی غفلت ‘ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی جاری
Apr 11, 2023