افغانستان، صو بہ جوزجان کے 47 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ امداد تقسیم


کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبے جوزجان کے 47 ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چین کی عطیہ کردہ امداد تقسیم کر دی گئی ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے افغانستان کے قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے شعبے کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی سراج الدین سراجی کے حوالے سے بتایا کہ امدادی پیکج میں چاول، خیمے اور موسم سرما کے کپڑے شامل ہیں جو صوبائی دارالحکومت شبرغان کے 47 ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چین اس سے قبل گزشتہ ماہ کے دوران وسطی بامیان اور مغربی نمروز کے صوبوں میں 800 سے زائد بے سہارا خاندانوں کو چاول اور گندم سمیت غذائی اشیا فراہم کر چکا ہے۔چین نے افغانستان کے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین، سردیوں کے کپڑے، خیمے اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...