لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے بڑے بھائی اور آصف لقمان قاضی اور سمیحہ راحیل قاضی کے تایا معروف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر عتیق الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، معراج الہدیٰ صدیقی، میاں اسلم، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، حافظ ساجد انور، بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس و دیگر نے بھی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔