لاہور (کلچرل رپورٹر)الحمراءمیں خطاطی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے نامور خطاط عرفان احمد کے ہمراہ خطاطی کی ورکشاپ کا افتتا ح کیا۔محمد سلیم ساگر نے نوجوانوں کے کام کو سراہا اور کہا کہ خطاطی کا فن ہماری روایات کا نہایت خوبصورت حصہ ہے،ہمارے نوجوان اس فن کو بے پناہ لگن سے سیکھ رہے ہیں۔ نامور خطاط ا±ستاد عرفان احمد خطاطی ورکشاپ میں نوجوان آرٹسٹوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ خطاطی ورکشاپ میں سکول، کالجز ویونیورسٹوں کے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔