لاہور(خصوصی نامہ± نگار )نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے حالات مختلف حوالوں سے دگرگوں ہیں۔ پاکستان میں عدالتوں میں ججز، ایوانوں میں سیاست دان، باہم دست و گریبان ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام پریشان اور امن و امان کی صورت حال بھی خراب ہے، اس صورت حال میں ملک کو صرف ایک ہی نظام بچا سکتا ہے اور وہ خلافت راشدہ کا نظام ہے جو پاکستانی عوام کے ذہنوں پر تو نقش ہے مگر آزادی سے لے کر آج تک یہ نظام یہاں پر آزمایا نہیں گیا، انھوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کا نظام صرف پاکستان ہی نہیں پوری انسانیت کے مسائل کا حل ہے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد اسی نظام کے لیے ہے اور وہ دن عنقریب آنے والا ہے جب رمضان کے چاند کی مانند خلافت راشدہ کے نظام کا چاند بھی ملک پر طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مختلف علاقوں درس قرآن اور شب بیداری کی تقاریر سے خطات کرتے ہوئے کیا۔