آئین کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے:مخدوم سید احمدمحمود


لاہور (نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب وصدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973 کے آئین کی صورت میں قوم کو ایسا تحفہ دیا تھا، جو 14 اگست 1947ءکے بعد قومی تاریخ کا دوسرا اہم ترین دن ہے،مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا تاکہ بااختیار پارلیمنٹ بحال ہو۔ 1973ءکے دستور کی اہمیت یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود تمام ممبران جن کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تھا نے آئین سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر دستخط کیئے تھے، انہوں نے 1973 کے آئین پر دستک کرنے والے تمام سیاستدانوں کو آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے ان ھیروز کو بھی سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آئین کی بحالی کیلئے ان عظیم جیالوںں کو جنہوں نے قربانیاں دیکر آمریت کے تاریک ادوار میں اپنے خون سے چراغ روشن کرکے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو راستہ دکھایا ۔ 

ای پیپر دی نیشن