اسرائیلی درندوں نے نہتے فلسطینیوں پرمظالم کی انتہا کردی :میاںجمیل


لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی درندوں نے نہتے فلسطینیوں پرمظالم کی انتہا کردی ،انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی نمازیوں خواتین اور بچوں کو بیت المقدس میں نماز کے دوران وحشانیہ تشددکا نشانہ بنانا اوران کو باندھنا انسانیت دشمنی کی انتہا ہے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ اسرائیلی فوج درندہ بن چکی ہے۔کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کوتشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے بے گناہوں کو شہیدکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت کہیں سے بھی فلسطینیوں اورکشمیریوں کے حق میں آوازنہیں اٹھ رہی۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کوعقیدہ توحید اورختم نبوت کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے ،انسانی حقوق کے دعویدارتماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیابھرکے مسلمان حکمرانوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنے دفاع کے لیے متحد ہوجائے ورنہ اسلام دشمن قوتیں نشانہ بناتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن