: لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری اور رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ حکومت سیدھے طریقے سے الیکشن نہیں کروائے گی چور اور نالائق حکمران توہین عدالت سزا بھی بھگتیں گے اور الیکشن میں قوم کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست بھی کھائیں گے۔سعدیہ سہیل رانا نے زمان پارک میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے خوف کی وجہ سے حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ آئین کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے اور کسی کو آئین کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ یہ جتنا مرضی بھاگ لیں الیکشن تو انہیں کروانا ہی پڑیں گے۔قوم اب الیکشن میں ایک دن کی تاخیر برداشت نہیں کرے گی.