یوم شہادت حضرت علیؓ پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا:افضال احمد کوثر

Apr 11, 2023


لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنے گزشتہ یومِ شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کے روٹ کادورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی دوست محمد،ایس پی سٹی و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ نے پولیس افسران کو جلوس کے روٹ و سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے منتظمین جلوس سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے کہاہے کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پرفول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور پولیس کے 5ہزارسے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔11ایس پیز،14ایس ڈی پی اوز،82ایس ایچ اوز،247 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 139لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔ روٹ میں آنے والی 258 گلیاں خار دار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند ہوں گی۔سیف سٹی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے کنڑول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ شرکاءکو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے جامعہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔ شرکاءکی گاڑیوں کےلئے پارکنگ کے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو افطاری پوائنٹس پر پہنچائی جائے گی۔مرکزی جلوس مبارک حویلی سے شروع ہوکرکربلا گامے شاہ اختتام پذیرہوگا۔

مزیدخبریں