فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی،تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارایم پی اے پی پی 112ولیدارشدڈوگر نے کہا ہے کہ نااہل ،چورٹولہ کچھ بھی کرلے عمران خان دوتہائی اکثریت سے واپس آرہاہے اس بارعوام تہیہ کرچکے ہیں صرف ’’بلے‘‘پرٹھپے لگانے ہیں یہی بات امپورٹڈٹولے کوالیکشن سے بھاگنے پرمجبورکررہی ہے مگرکب تک ایک دن توالیکشن ہوناہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان کی سالگرہ وہ منارہے ہیں جنہوں نے آئین کی کمرمیں چھرابھی گھونپ رکھاہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ جتنی مرضی مزاحمت کر لے انہیں آئین و قانون کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا جس کے بعد ان کا حقیقی احتساب شروع ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں موجود بہت سے سینئر اور سنجیدہ رہنما سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور آئین کو کچلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ،انتخابات سے فرار اختیا ر کرنے والے ٹولے کو یہ خوف لا حق ہے کہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہی آنے ہے اور ان کا نیا نویلااین آر او ریورس ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں سب کچھ طاقت کے زور پر ہونا ہے تو پھر آئین کیوں بنایا گیا ،انہوں نے کہا ان شا اللہ تحریک انصاف حکومت میں واپس آنے کے بعد ان فیصلوں کیلئے تیار ہے جس سے قوم کی تقدیر بدلے گی ۔