حکومت بجلی قیمت میں اضافہ کیے بغیر گردشی قرضوں کاحل نکالے‘اعجازناگرہ

Apr 11, 2023

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2کھرب 600ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے تاجروں کے وفد سے ملاقات میںکہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث اورملکی معیشت پر بوجھ ہیں۔جب حکومت عوام اور صنعتی شعبہ سے بجلی بلوں میں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے اربوں روپے ٹیکس وصول کررہی اس رقم کو گردشی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کیوں نہیں کررہی اور یہ رقم کہاں جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال میںپاور سیکٹرکا گردشی قرضہ419ارب بڑھ گیا،،بجلی کی لاگت میں اضافہ کیے بغیر گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔انہوںنے کہا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے اور بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافوں کی بجائے ان میں کمی کرے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی سے اشیا سستی اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو ریلیف مل سکے۔ 

مزیدخبریں