ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے روس کے سفیر سرگئی کولوزوف نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ باہمی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا۔