اسلام آ باد (آئی این پی ) ڈیزل اورپیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں دوسوپچاس فیصد سے زائد اضافے کا پلان تیار کر لیا ۔ لاہورمیں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں250 فیصد سے زائداضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25اپریل سے کیاجائے گا۔ دستاویزات کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بس کے کرایوں میں 265فیصد اضافہ ہوگا،شہرکے اندر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 267 فیصد اضافہ ہوگا۔4 کلومیٹرتک سفر کا کرایہ 14روپے ہے جو33 روپے کے اضافے سے47 روپے ہوگیا۔
کرایوں میں دوسو پچاس فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ
Apr 11, 2023