عمران کا تھانہ رمنا میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

 اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ دائر درخواست میں وفاق کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایس ایچ اور تھانہ رمنا اور مجسٹریٹ منظور احمد کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تھانہ رمنا میں درج مقدمہ مذموم مقاصد اور بد نیتی پر مبنی ہے، مقدمہ کا مقصد مجھے بلیک میل کرنا ہے۔ کرپشن سکینڈل نہ ملنے پر میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں، وفاقی اور نگران صوبائی حکومتیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں، میرے خلاف 6 اپریل کو مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...