لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو حسن علی 5 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم وارداتوں کے دوران زیادتی کے کیسز میں بھی ملوث تھا۔ گرین ٹائون پولیس نے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے پر اطلاع موصول ہونے پر ملزمان کا تعاقب کیا اور ہائی کورٹ سوسائٹی کے قریب ملزمان کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے پر ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی اس دوران کراس فائرنگ کے نتیجے میں 2ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت شفیق اور عمران کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 2موٹر سائیکل، موبایل فونز اور 2پسٹل برآمد کئے۔ ملزم شفیق 32جبکہ عمران 28 ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔