شالیمار ایکسپریس یکم مئی کو کراچی سے براستہ رائے ونڈ چلے گی

لاہور (این این آئی) یکم مئی سے بحال ہونے والی شالیمار ایکسپریس 13مقامات پر رکے گی، جبکہ ٹرین کا روٹ فیصل آباد کی بجائے براستہ رائے ونڈ کر دیا گیا۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27اپ، 28ڈائون شالیمار ایکسپریس یکم مئی سے بحال ہو گئی جو 13مقامات پر سٹاپ کرے گی۔ 27اپ ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہو گی اور  حیدر آباد، ٹنڈو آدم، نوابشاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپوربہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، ساہیوال، یوسف والا، رائیونڈ میں سٹاپ کرتے ہوئے لاہور پہنچے گی جبکہ 28اپ اسی ترتیب سے مختلف سٹیشنز پر رکے گی، تاہم اس میں لانڈھی سٹیشن بھی شامل ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی تبلیغی اجتماع کی وجہ سے ٹرین کا روٹ فیصل آباد کی بجائے براستہ رائے ونڈ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن