لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے دکان میں گھس کر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ امرسدھو بازار میں نامعلوم افراد نے سلنڈروں کی دکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے وہاں بیٹھے 50سالہ سخاوت اور 20سالہ بلال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول سخاوت کا اپنے بھائی نذیر سے پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ تاہم واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔