متعدد شہریوں سے ڈکیتی‘ 4 کاریں‘ رکشہ‘ 9 موٹر سائیکلیں چوری

Apr 11, 2023

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مصطفی ٹاؤن میں شوکت کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ 27 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں نصرت اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 60ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عمران ڈار سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں نعمان سے ایک لاکھ اور موبائل فون، لٹن روڈ میں جنید سے 80 ہزار اور موبائل فون، لاری اڈہ میں افضال بھٹی سے 70ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں اقبال سے 60ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں نبیل سے 40ہزار اور موبائل فون، ریس کورس میں زبیر سے20  ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں تیمور سے گن پوائنٹ پر 18ہزار اور موبائل فون، سندر میں سعود سے گن پوائنٹ پر  12ہزار اور موبائل فون،گجر پورہ میںکبیر سے 6ہزار8 سو اور موبائل فون  لوٹ لیا۔ چوروں نے راوی روڈ شالیمار میں تنویر کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ ، زیورات اور دیگر سامان ‘باغبانپورہ، مصطفی آباد، بھاٹی گیٹ اور ڈیفنس سے 4 کاریں، سندر سے رکشہ جبکہ ٹاؤن شپ، نواب ٹاؤن، رائیونڈ، مستی گیٹ، نولکھا، شیراکوٹ، اقبال ٹاؤن، چوہنگ‘ جوہر ٹائون سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں