راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے معاملہ اب انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقاء کا بن گیا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے پاکستان میں کابینہ ہر روز ایک نیا تماشہ لگا دیتی ہے اور یہ 85 لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85 ووٹ بھی نہیں لے سکتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اپنے کیسز میں ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تو نہیں کہا کہ کس کو ووٹ دو وہ تو کہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کرائو تین روز میں پاکستان واپس آکر اہم پریس کانفرنس کروں گا.
حکومت الیکشن سے فراری ،قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے:شیخ رشید
Apr 11, 2023