سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات: انتظامات کو سراہا

لاہور+ننکانہ صاحب  (خصوصی نامہ نگار +نامہ نگار+ نیٹ نیوز) بھارت سے آئے 2470 بھارتی سکھ یاتریوں نے گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ننکانہ صاحب سے فاروق آباد لایا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری (شرائن) سیف اللہ و دیگر سکھ رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ مہمانوں نے سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات کی کھلے انداز میں تعر یف کی۔ سرجیت سنگھ، بل جتندر سنگھ، پرجیت سنگھ  و دیگر کا کہنا تھا رمضان المبارک کے باوجود مسلمانوں نے ہمیں بہت عزت و پیار دیا اور ہماری خد مت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکر ٹری (شرائن) رانا شاہد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات پر افسر و سکیورٹی عملہ دن رات مہمانوں کے ہمراہ ہے۔ ان کے لئے رہائش و لنگر اور میڈیکل و ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بورڈ ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا وزٹ کیا، یا تر ی آج ننکانہ صاحب کے مقامی گوردواروں کا دورہ کریں گے۔ ادھر بھارت سے لاکھوں روپے مالیت کا نایاب سنگ مرمر پاکستان لایا گیا ہے جو لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب کی تزئین و آرائش میں استعمال کیا جائے گا۔ گوردوارہ صاحب کی کارسیوا (تعمیرو توسیع) کرنے والی سکھ پارٹی نے یہ پتھر تحفے کے طور پر پاکستان بھیجا ہے، یہ وہی سنگ مرمر ہے جو امرتسر بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس استھان گولڈن ٹمپل میں استعمال کیا گیا ہے۔ بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے 2470 بھارتی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سچا سود کی یاترا کی۔ شام کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب واپس پہنچ گئے۔ گوردوارہ جنم دن میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران متھانیکی‘ شبد کیرتن‘ اکھنڈ پاٹھ‘ اشنان اور گوردواروں کی یاترا سمیت دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ سکھ یاتری بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے کل گوردوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال) روانہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...