قصور+بھوئے اصل (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) کوٹ رادھا کشن میں مفت آٹا پوائنٹ پر زندگی کی بھوک مٹانے آیا شخص جان کی بازی ہار گیا۔ نجی شادی ہال میں محمد شفیع عرف لبھو کو آٹا نہ ملنے کے صدمے پر ہارٹ اٹیک ہوا۔ کرسیو ںپر لٹا کر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نجی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈپٹی کمشنر قصور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔