لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں رمضان کے دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی دکانداروں نے پرچون سطح پر کھلے عام صارفین کو سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمتوں سے زائد قیمتوں پر فروخت جاری رکھی۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 58روپے تھی لیکن 65سے 70 روپے کلو تک فروخت کیا گیا، پیاز درجہ اول 80 کی بجائے 90سے 95، ٹماٹر درجہ اول 80کی بجائے 95سے 100، ٹماٹر درجہ دوم 70کی بجائے 80سے85، لہسن دیسی 215 کی بجائے 270سے 280، ادرک تھائی لینڈ 640کی بجائے 680سے700، کھیرا فارمی50کی بجائے 60، میتھی85 کی بجائے 100روپے کلو، بینگن 50 کی بجائے 70سے 80 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 320کی بجائے 400سے 420، کیلا سپیشل درجن 355 کی بجائے480، امرود 180 کی بجائے 200، انار بدانہ 670کی بجائے 780سے 800روپے، کنو سپیشل درجن 405کی بجائے 580سے 600، کنول اول درجن 235کی بجائے 350، کنو دوم درجن 135کی بجائے 180سے 200، اسٹرابری اول 185کی بجائے 200، اسٹرابری دوم 105کی بجائے 115سے 120، خربوزہ اول 110کی بجائے 120سے 130، خربوزہ دوم 90کی بجائے 100، تربوز 44کی بجائے 50سے 55جبکہ کھجور ایرانی 470کی بجائے 580سے 600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
دکانداروں کی من مانی، عوام کیلئے صرف پریشانی، سبزیاں، پھل بدستور مہنگے
Apr 11, 2023