اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے حج کوٹہ کے استعمال اور اس کی مالی اعانت سے متعلق جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔ وزارت نے حج پالیسی 2023ئ، ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد، ریگولر اور سپانسرشپ حج سکیموں کے تحت غیر استعمال شدہ کوٹہ اور مالی ضروریات کی تفصیلات پیش کیں۔ ای سی سی نے بحث کے بعد حج سکیم-2023ء کے انتظامات، طریقہ کار کی منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ باقاعدہ حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستیں یعنی 72,869 کو بغیر ووٹنگ کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔ ای سی سی نے حج 2023ء کے لیے 163 ملین ڈالر کی اضافی رقم کی بھی منظوری دی۔