ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 کیس رپورٹ

Apr 11, 2023 | 13:55

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 کیس رپورٹ ہوئے اور 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے3ہزار283ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 51 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.55فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں245 افراد میں سے 11 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 4.49 فیصد رہی، کراچی میں 260 افراد میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 10.38فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں125 میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.80 فیصد رہی۔

مزیدخبریں