پاکستان میں آج لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف کیلئے مساجد کا رخ کرینگے

Apr 11, 2023 | 16:28

ویب ڈیسک

ماہِ رمضان اپنے اختتام کو ہے، رمضان کے تیسرے اور آخری عشرے کے آغاز سے قبل ہی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ جائینگے۔رمضان کے آخری عشرے کو جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے جس میں لیلۃ القدر بھی موجود ہے جس کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، معتکفین سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت خصوصی عبادات اور بخشش کی دعاؤں میں گزاریں گے۔اِن 10 دنوں میں معتکفین دنیا کے تمام معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادات میں مصروف رہتے ہیں جو یقیناََ اُن کیلئے بہت بڑی سعادت ہے۔اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔ اعتکاف میں شرکت کے لیے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم کردیا جاتا ہے۔اس سال بھی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں