ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کم ہوکر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن