میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔کل کے میزبان آج کے مہمان بنیں گے، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہونگے۔عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔عید کے دوسرے روز لاہوریوں نے کھانے پینے کی دکانوں کا رخ کرلیا دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے کھانے پینے کی دکانوں کا رخ کرلیا، مزیدار پائے چنے کو فتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے۔تہوار کے دوسرے روز کا آغاز کھانے پینے کی دوکانوں پر فیملیز کے رش سے ہوا خواتین نے تو رمضان اور عید کے پہلے روز کچن کو بھرپور چلانے کے بعد آج پکوان کی تیاری سے چھٹی کرلی۔بچہ پارٹی بھی لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اوٹنگ اور عیدی کے نئے پلانز بنارہی ہےشہر بھر کے ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں نےتہوار کے دن کو خوب انجوائے کیا۔عیدالفطر کی خوشیاں یادگار بنانے کیلئے سیاح وادی سوات پہنچ گئےعیدالفطر کی خوشیاں یادگار بنانے کے لیے ملک بھر سے سیاح وادی سوات پہنچ گئے، جہاں حسین موسم میں وادی کا حسن مزید نکھر آیا ہے۔عید کی خوشیوں کا مزا دوبالا کرنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں نے خوبصورت نظاروں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادیِ سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔سیاح ملم جبہ میں دلفریب نظاروں کے ساتھ ساتھ چیئرلفٹ میں سیرکرکے گویا ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے ہیں۔ سیاح کہتے ہیں کہ یہاں کا فطری حسن دیکھ کرواپس جانے کو دل نہیں کرتا۔ملم جبہ کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد وادیِ کالام، مہوڈنڈ اور گبین جبہ میں بھی موجود ہے، جہاں پروہ سکون کے چند لمحات کو یادگاری بنا رہے ہیں