عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور ٹریفک پولیس نے عید کی چھٹیوں میں ون ویلرز، ہلڑ بازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم دے دیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر 90 مقامات پر خصوصی دستے تعینات کر دیے گئے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عیدالفطر کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز، ہلڑ بازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔عمارہ اطہر نے والدین سے اپیل کی کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، چھٹیوں میں کم عمر موٹرسائیکلسٹ، گاڑیاں اور رکشے لے کر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر تعینات کیا گیا ہے۔عمارہ اطہر کے مطابق ون ویلنگ اور ہلڑبازی روکنے کے لیے 90 مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن