میڈرڈ (آن لائن) ماہرین آثار قدیمہ نے سپین سے 14 ہزار سال پرانا نقشہ برآمد کیا ہے‘ 7 انچ لمبے اور 5 انچ چوڑے ایک پتھر پر بنایا گیا یہ نقشہ جس کی موٹائی ایک انچ ہے‘ شمالی سپین کے علاقے Navarra کے ایک غار Abauntz سے برآمد کیا گیا ہے‘ ماہرین کو یقین ہے کہ یہ لکھی ہوئی تحریر اس بات کا پتا دیتی ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کا پہلا نقشہ ہے جسے کسی انسان نے بنایا ہو گا۔