سنسناٹی اوپن:دینارا سافنا ‘برٹولی اور آئیوانوچ دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

Aug 11, 2010

سفیر یاؤ جنگ
سنسناتی (اے پی پی) دینارا سافنا ، مارین برٹولی اور اینا آئیوا نوچ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ وکٹوریہ آزارینکا اورآروانے رضائی پہلے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے راﺅنڈ میں روس کی سابق عالمی چپمپئن دینارا سافنا نے اٹلی کی روبرٹاوینسی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے اور فرانس کی مارین برٹولی نے سپین کی اینا بل مڈینا گیری جس کو 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں سربیا کی بوجانا جاوانوسکی نے فرانس کی 14 سیڈ آروانے رضائی کو 4-6،6-3 اور 6-4 سے اور سربیا کی سابق عالمی چیمپئن اینا آیﺅالوچ نے بیڈروس کی 9 سیڈ وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6،7-6 ،10-8 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
مزیدخبریں