کالاباغ، چشمہ ، تونسہ، گدو، سکھر بيراج، کوٹری، نوشہرہ اور ہيڈ تريموں کے مقام پر انتہائی  اونچے درجے کا سيلاب ہے جبکہ کوٹری بيراج پر آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کےدوران پانی کا بڑا ريلہ گزرے گا۔

ارسا کے مطابق کالاباغ کے مقام پر پانی کی  آمداوراخراج دولاکھ اٹھاون ہزارپانچ سو ایک کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد سات لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سو چالیس کيوسک جبکہ اخراج سات لاکھ اٹھاون ہزارچار سو اکیس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی  آمد اوراخراج سات لاکھ اکتالیس ہزارچھ سو چودہ کيوسک ہے۔ ہيڈ تريموں کے مقام پر پانی کی  آمدتین لاکھ اٹھائیس ہزارنو سو چھبیس کيوسک جبکہ اخراج تین لاکھ تیئیس ہزارچھبیس کيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سواڑتیس اعشاريہ بائیس فٹ، ڈيم ميں پانی کی  آمدپانچ لاکھ اکیس ہزارایک سو کيوسک جبکہ اخراج چار لاکھ ترانوے ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ  فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج اٹھاسی ہزارسات سو اکیانوے کيوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمدایک لاکھ آٹھ ہزارآٹھ سو اکیاسی کيوسک جبکہ اخراج چھہتر ہزارچار سو چھیاسی کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن