سیلاب سے متاثرہ قادرپور فیلڈ سے ملک بھرکی سات ہزارصنعتوں کوہفتے میں چاردن گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

Aug 11, 2010 | 23:22

سفیر یاؤ جنگ
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی رشید لون نے کہا ہے کہ قادرپورگیس فیلڈ بند ہونے سے پانچ سوملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ قادرپور اورکندھ کوٹ گیس فیلڈزمیں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث کمپریسربند ہو گئے ، گیس فیلڈ سے پانی نکالنے اورگیس کی سپلائی بحال کرنے میں دس سے بارہ دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی انڈسٹری کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں حیات آباد، کوہاٹ روڈ، ہیطاراور گدون کے علاقوں میں واقع انڈسٹریل زونز کے پانچ سو چورانوے صنعتی یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ ایم ڈی سوئی گیس نے کہا کہ گوجرانوالہ کے آٹھ سوپچاس صنعتی اداروں کو چھتیس گھنٹے کے لیے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں