کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مِلا جُلا رجحان دیکھا گیا، جبکہ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار نو سو کی سطح برقرار نہ رکھہ سکا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار آٹھہ سو چوہتر، جبکہ تھرٹی انڈیکس ایک پوائنٹ کمی کے بعد نو ہزار سات سو بیاسی کی سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران تین سو چوہتر کمپنیوں کے چھہ کروڑ سولہ لاکھہ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ ایک سو باسٹھہ کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، ایک سو اسی کے بھاؤ میں کمی، اور بتیس کمپنیوں کے بھاؤ مستحکم رہے، سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں حب پاور کمپنی، عارف حبیب سیکیورٹیز کمپنی، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ، پی ٹی سی ایل اور لوٹ پی ٹی اے سرفہرست رہیں۔

ای پیپر دی نیشن