اسلم بروڑو ایڈووکیٹ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کےبعد سندھ بارکی اپیل پرکراچی سمیت صوبہ بھر کے وکلاءکی ہڑتال۔

گھوٹکی میں اسلم بروڑو ایڈووکیٹ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کےبعد سندھ بارکی جانب سے کی گئی اپیل پرکراچی سمیت صوبہ بھر کے وکلاء آج ہڑتال کررہے ہیں۔ہڑتال کے باعث سندھ ہائی کورٹ اور کراچی کی ملیراور سٹی کورٹس میں کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی جبکہ جیلوں سے قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا تاہم عدالتی عملہ بدستور اپنے دفتری امور نمٹانے میں مصروف رہا۔وکلاء کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ان کے ساتھیوں کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن مطالبات کے باوجود حکومت کی جانب سے انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ افسوسناک امر ہے۔

ای پیپر دی نیشن