مالیاتی بحران کے پھیلاؤ کےخدشےکےپیشِ نظر ایشیائی بازارِ حصص میں ایک دن کی تیزی کے بعد پھر سے مندی کا رجحان ۔

آج جاپان کےنکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ آٹھ، جنوبی کوریا کے کوسپی میں دو فیصد اور آسٹریلیا کے اسکس انڈیکس میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حصص بازاروں میں مندی کی نئی لہر اس خدشے کے بعد شروع ہوئی ہے کہ امریکہ کی طرح اب فرانس بھی اپنی کریڈٹ ریٹنگ یا قرضوں کی ادائیگی کا اعتماد کھونے والا ہے۔ سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز،موڈی اور فچ کی جانب سے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل اے پر برقرار رکھنے کے اعلان کے باوجود سرمایہ کار ملک کی اقتصادی صورتحال اور بینکوں کے استحکام کے حوالے سےابہام کا شکارہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیریقینی کی صورتحال کی وجہ سے بازارِ حصص میں ناہمواری برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود کی سطح کو برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد ایشیاء کے بازارِ حصص میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن