کراچی میں گزشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرات ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اٹھاسی فیصد رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی پر تیزہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب موسم خوشگوارہونے کے باعث شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے اور گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے ہیں۔